ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنی تاریخ امریکہ سپر 8 میں پہنچا
امریکہ (یو ایس اے) اور آئرلینڈ کے درمیان فلوریڈا میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث رد ہو گیا۔
میچ شروع ہونے کے لیے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے انتظار کیا گیا لیکن خراب آؤٹ فیلڈ اور بارش کے باعث میچ بغیر ٹاس کے منسوخ کر دیا گیا۔
ایسی صورتحال میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا اور امریکہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ میں داخل ہو گیا۔
جبکہ پاکستانی ٹیم سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ ساتواں موقع ہے جب کوئی ایسوسی ایٹ ملک سپر 8 میں پہنچا ہے۔
اس سے پہلے 2009 میں آئرلینڈ، 2014 میں ہالینڈ، 2016 میں افغانستان، 2021 میں نمیبیا، 2021 میں اسکاٹ لینڈ اور 2022 میں ہالینڈ سپر ایٹ میں پہنچ چکے ہیں۔
ہندوستان اور امریکہ اگلے راؤنڈ یعنی سپر 8 میں داخل ہو گئے ہیں۔
اب تک 6 ٹیمیں سپر 8 میں کوالیفائی کر چکی ہیں۔ ان میں ہندوستان، امریکہ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
خراب موسم اور مسلسل بارش کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔ ایسے میں گروپ اے کے باقی تین میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوسکتے ہیں۔
.