اداکارہ ترپتی ڈمری نے فلم اینیمل کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

ترپتی ڈمری کا نام ان دنوں ہر کسی کے زبان پر ہے۔

آخر کیوں نہ ہو، اس ٹیلنٹڈ اداکارہ نے ثابت کر دیا کہ مستقبل ان کا ہے۔

اپنی سادگی اور معصومیت سے دلوں کو جیتنے والی ترپتی نے فلم پوسٹر بوائز سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

ترپتی نے فلم 'لیلا مجنو' میں ایک کشمیری لڑکی کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے  فلم 'بلبل' اور 'کالا' سے سب کو دیوانہ بنا یاتھا

اتنے مختلف کردار اور ہر کردار کے پیچھے صرف ایک ہی نام  'ترپتی'

اسکرین پر رنبیر کپور کے ساتھ ترپتی کی کیمسٹری  فلم 'اینیمل' میں دکھائی گئی جسے سب نے پسند کیا۔

لائف اسٹائل ایشیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ترپتی کو فلم اینیمل میں  چھوٹے کردار کے لیے 40 لاکھ روپے فیس ادا کی گئی ہے۔

اداکارہ ترپتی کو آئی ایم ڈی بی کی ہفتہ وار مشہور ہندوستانی شخصیات کی فہرست میں بھی ٹاپ مقام حاصل ہوا۔

اداکارہ کو کچھ ہی دنوں میں نے سوشل میڈیا پر 20 لاکھ سے زیادہ فالوورز بڑھ گئے۔

نومبر 2023 تک اداکارہ ترپتی ڈمری کے انسٹاگرام پر صرف 6 لاکھ فالوورز تھے اور اب ان کی تعداد 2.7 ملین ہے۔