آئی اے ایس بننے کے لیے یہ ڈگری ہونی چاہیے
اکثر یہ پوچھا جاتا ہے کہ آئی اے ایس و آئی پی ایس آفیسر بننے کے لیے کس اسٹریم میں گریجویشن کرنی چاہیے۔
سرکار نے حال ہی میں اس حوالے سے کچھ اعداد و شمار پارلیمنٹ میں پیش کیے ہیں۔
سال 2017 سے 2021 تک یو پی ایس سی میں کل 4371 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔
جن میں سے 2783 یعنی 63% امیدوار انجینئرنگ اسٹریم سے تھے۔
جبکہ 23 فیصد یعنی 1033 امیدوار ہیومینیٹیز اسٹریم سے تھے۔
اور 240 منتخب امیدواروں کا تعلق میڈیکل سائنس سے تھا۔
اس عرصے میں یو پی ایس سی پاس کرنے والے امیدواروں میں سے 3337 کے پاس بیچلر ڈگری تھی۔
ان میں سے 1034 امیدواروں کے پاس اعلیٰ ڈگری تھی۔
اس مدت میں یو پی ایس سی پاس کرنے والوں میں 75 فیصد مرد اور 25فیصد خواتین تھیں۔
یہاں پر کلک کریں