گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے طریقے

گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچنا چاہتے ہیں تو ان باتوں کا خیال رکھیں۔

باہر نکلتے وقت ٹوپی، شیشہ یا چھتری کا استعمال کریں۔

ہلکے رنگ کے ڈھیلے سوتی کپڑے پہنیں۔

پانی کی کمی سے بچنے کے لیے او آر ایس کا استعمال کریں۔

متوازن، ہلکی اور باقاعدہ خوراک کھائیں۔

کھانا پکاتے وقت کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھیں۔

سخت محنت کے درمیان آرام کریں۔

کافی مقدار میں پانی پیئے۔

اگر آپ کو کمزوری، سر درد، الٹی محسوس ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔