اگر آپ رمضان کے دوران اپنے جسم کو صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو ان چند پھلوں کو افطار میں استعمال کرنا اپنی عادت بنا لیں جن کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے۔
آڑو کی جِلد اینٹی آکسیڈینٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور وہ لوگ جو اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں ان کے لیے آڑو کسی بھی غذا میں مٹھاس بڑھانے کے لیے ایک صحت مند ذریعہ ہے۔
انناس میں موجود ورم کش جُز برومیلین ہے جو دل کے دورے اور فالج جیسے امراض کے خطرات کو کم کرتا ہے ،جبکہ بانجھ پن کا امکان بھی دور کرتا ہے۔
آم میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو جلد کی صحت کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
سیب کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے ساتھ ساتھ آنتوں کے کینسر سے بھی تحفظ دیتا ہے۔ یہ دانتوں کی صحت کے لیے بھی بہترین پھل ہے جبکہ جسمانی وزن بھی کم کرتا ہے ۔
کیلے پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسمانی توانائی کو دیر تک برقرار رکھتے ہیں اور آپ کو جسمانی طور پر پورا دن چوکنا رکھتے ہیں۔
اس میں چربی یا نمک شامل نہیں ہے۔ اس لیے یہ جسمانی وزن میں اضافے یا کسی اور مرض کا خطرہ بھی نہیں بڑھاتے۔
ماہِ رمضان میں افطار کے وقت کس کا دل نہیں کرتا کہ دستر خوان پر پھل نہ سجے ہوں۔