اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پانی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے

وزن کم کرنے کے لیے صحت مند طرز زندگی اور کھانے کی بہتر عادات کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس سے وزن کم کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

وزن کم کرنے کے دوران اکثر لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اچھے نتائج حاصل نہیں کر پاتے۔

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کھانے کے علاوہ آپ کو پانی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد صحیح مقدار میں پانی پئیں تو جسم پر جمع ہونے والی چربی کو تیزی سے کم کیا جا سکتا ہے۔

آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی لیکن یہ بات کافی حد تک درست ہے۔ کئی تحقیقوں میں بھی اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

روزانہ مناسب مقدار میں پانی کا استعمال ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہے۔ جسم کو ہائیڈریٹ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ اسے ڈیٹاکسفائی کرنے کا بھی کام کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر لوگ کھانے سے پہلے پانی پی لیں تو اس کا ان کی بھوک پر بہت اثر پڑتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کھانا کھانے سے 20 سے 30 منٹ پہلے پانی پینا پیٹ بھرنے کے احساس میں مدد دیتا ہے۔ 

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ کھانے سے پہلے پانی پینا 12 ہفتوں کے دوران 2 کلو وزن کم کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ناشتے سے پہلے پانی پینے سے کیلوریز کی مقدار 13 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔