دیسی کپڑوں میں کوہلی کے ریسٹورنٹ میں داخلے پر پابندی
وراٹ کوہلی کا یہ ریستوراں ممبئی کا ایک بہت مشہور ریستوراں ہے۔ یہ ریستوراں کشور کمار کے بنگلے میں کھولا گیا ہے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص دعویٰ کر رہا ہے کہ اسے ویرات کوہلی کے مشہور ریسٹورنٹ ون 8 کمیون میں داخلے سے روک دیا گیا۔
تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے سفید قمیض شلوار پہن رکھی تھی ۔
ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے انہیں ممبئی میں ون ایٹ کے باہر کھڑے دیکھا گیا۔
اس ویڈیو کو سینڈی نامی صارف نے ایکس پر شیئر کیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں اس شخص نے دعویٰ کیا کہ اسے اس کے لباس کی وجہ سے مہنگے ریستوراں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ممبئی کے جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں چیک ان کرنے کے بعد وہ جوہو کے ون ایٹ گئے تھے اس وقت وہ بھوکا تھا۔
ایسے میں ویرات کوہلی کے مداح کی حیثیت سے انہوں نے ون ایٹ جانے کا فیصلہ کیا۔
صارف نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ نے انہیں انٹری نہیں دی کیونکہ ان کے مطابق یہ لباس ریسٹورنٹ کے ڈریس کوڈ کے مطابق نہیں تھا۔
صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رام راج کاٹن کا اعلیٰ معیار کا لباس پہننے کے باوجود مجھے داخلہ نہیں دیا گیا۔
اس شخص نے یہ بھی دعوی کیا کہ انتظامیہ نے تمل ثقافت کی توہین کی ہے۔
آن لائن شیئر کیے جانے کے بعد سے اس ویڈیو کو دس لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ایک بحث چھڑ گئی ہے۔