راجکوٹ ٹیسٹ میچ میں محمدسراج کاجلوہ

انڈین کرکٹ ٹیم نے راجکوٹ ٹیسٹ میچ میں زبردست واپسی کی ہے۔ ٹیم انڈیا نے میچ کے پہلے دن ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

خراب آغاز کے بعد کپتان روہت شرما اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی سنچری اننگز کی بدولت ٹیم نے پہلی اننگز میں 445 رنز بنائے۔

میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز کھیلنے آئی انگلش ٹیم نے 2 وکٹوں پر 207 رنز بنائے تھے تاہم تیسرے روز ہی دوسرے سیشن میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 319 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ٹیم انڈیا کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 126 رنز کی اہم برتری حاصل ہے۔

میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم 207 رنز سے آگے آئی اورربردست بولنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے پوری انگلینڈ ٹیم کی اننگز 319 رنز پر سمیٹ دی۔

بلے باز دوسرے دن کے سکور میں صرف 112 رنز کا اضافہ کر سکے۔ کلدیپ یادو نے وکٹیں لینا شروع کیں۔

اس کے بعد محمد سراج نے جسپریت بمراہ کے ساتھ مل کر گیند پر تباہی مچادی۔

انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں سراج نے 84 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جڈیجہ اور کلدیپ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ آر اشون اور جسپریت بمراہ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔