روہت شرما نے ورلڈ کپ میں رقم کی تاریخ

روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں تیسرا چھکا لگا کر اپنی سب سے بڑی کامیابی درج کر لی۔

اس دوران انہوں نے ویسٹ انڈیز کے طوفانی سلامی بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

روہت ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

عالمی کرکٹ میں ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت شرما آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 50 چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف اننگز کے 5ویں اوور کی دوسری گیند پر ٹرینٹ بولٹ پر چھکا لگا کر ورلڈ کپ میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ کرس گیل کے نام تھا۔

گیل نے ورلڈ کپ میں کل 49 چھکے لگائے ہیں۔

 اس فہرست میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل تیسرے نمبر پر ہیں۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز روہت شرما ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

مزید اسٹوریز کے لیے لنک پر کلک کریے