افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، وراٹ کوہلی اور روہت شرما  کی واپسی 

اگلے ہفتے سے افغانستان کے خلاف کھیلی جانے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔

گزشتہ دو دنوں سے کافی بحث ہو رہی تھی کہ سلیکٹرز روہت شرما اور ورٹ کوہلی کو ٹیم میں موقع دیں گے یا نہیں۔

جو ٹیم سامنے آئی ہے اس میں دونوں لیجنڈز کے نام موجود ہیں۔

اس کے ساتھ ہی سلیکٹرز نے واضح کر دیا ہے کہ روہت اور وراٹ ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز 11 جنوری سے کھیلی جائے گی۔

اتوار 7 جنوری کو سلیکٹرز نے اس سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔

اس سیریز کا پہلا میچ موہالی میں، دوسرا میچ اندور میں جبکہ سیریز کا آخری ٹی 20 میچ 17 جنوری کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستان اور افغانستان کے درمیان اب تک صرف 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے ہیں۔

ان میں سے ٹیم انڈیا نے 4 میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میچ نہیں کھیلا جا سکا ہے۔