اف! بارش کے قہر سے ڈوبا ہندوستان، ہر طرف ہاہا کار

ملک کی بیشتر ریاستوں میں مسلسل تین دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے

دہلی میں پیر کی دیر رات کو یمنا ندی خطرے کے نشان کو پار کر گئی

ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش کی وجہ سے 18 لوگوں کی موت ہو گئی

جموں کشمیر، اتراکھنڈ، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کے کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے

کئی ریاستوں میں ندیاں افان پر ہیں جس کی وجہ سے کئی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں

ہماچل پردیش میں این ڈی آر ایف کی 10 سے زیادہ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں

وہیں ساتھ ہی این ڈی آر ایف کی 39 ٹیمیں چار ریاستوں میں تعینات کی گئی ہیں

پنجاب میں بھی بارش کے باعث صورتحال سنگین ہے، پنجاب میں 14 ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں

مانسون کے ساتھ ساتھ ویسٹرن ڈسٹربنس بھی ہندوستان میں سرگرم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے