ہندوستان نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے روندا

ہندوستانی ٹیم نے ورلڈ کپ 2024 کے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔

گیند بازی کے دوران ٹیم انڈیا کی جیت کے ہیرو ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ رہے۔

، جنہوں نے اپنی تیز گیند بازی سے آئرلینڈ کے بیٹنگ آرڈر کو تہس نہس کردیا۔

وہیں بیٹنگ کے دوران روہت شرما نے نصف سنچری بناکر آئرلینڈ کو واپسی کا کوئی بھی موقع نہیں دیا۔

کافی عرصے سے خراب فارم سے پریشان ہاردک نے اس میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ 

بمراہ اور ارشدیپ نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ستانوے (97)رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات بھی زیادہ اچھی نہیں رہی۔

روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کرنے اترے وراٹ کوہلی صرف ایک رن کے ذاتی اسکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پھر ریشبھ پنت 36 (26) ہٹ مین کو سپورٹ کرنے کے لیے نمبر 3 پر آئے۔

بائیس(22) رنز پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد دونوں نے 54 رنز کی شاندار شراکت داری کی۔

اس دوران روہت شرما نے 37 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے اور اسٹرائیک ریٹ 140 سے زیادہ کا رہا۔