چنئی کی لگاتار دوسری جیت، شیوم دوبے اور رچن رویندر کا طوفان

انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں گجرات ٹائٹنز کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیت کر چنئی کے خلاف بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

رچن رویندر کے طوفانی آغاز کے بعد ٹیم نے شیوم دوبے کی نصف سنچری کی بنیاد پر 6 وکٹوں پر 206 رنز بنائے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری گجرات کی ٹیم ناقص بلے بازی کے باعث بکھر گئی۔ ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز ہی بنا سکی۔ چنئی نے یہ میچ 63 رنز سے جیت لیا۔

چنئی کی ٹیم ٹاس ہار کر گجرات کے خلاف بیٹنگ کرنے اتری ۔ اوپننگ کرنے اترے کپتان ریتوراج گائیکواڑ کے ساتھ رچن رویندر نے گیند بازوں کی سانسیں روک دیں۔ دونوں کے بلے سے 46-46 رنز آئے

اس جوڑی نے 5ویں اوور میں ہی چنئی کے اسکور کو 50 سے آگے بڑھا دیا۔

آل راؤنڈر شیوم دوبے نے ایک بار پھر چنئی سپر کنگز کے لیے طوفانی اننگز کھیلی اور ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔

اس کھلاڑی نے23 گیندوں پر 2 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے  51 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کا رخ ہی بدل دیا۔

لوئر آرڈر میں ڈیرل مچل اور پھر نوجوان ثمر رضوی نے تیز اننگز کھیل کر اسکور کو 206 رنز تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔