دہلی کو ملی کراری ہار، کولکاتہ نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک

انڈین پریمیئر لیگ کے نئے سیزن میں ٹورنامنٹ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور دیکھنے کو ملا۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر دہلی کیپٹلز کے خلاف پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ۔

سنیل نارائن، انگکرش رگھوونشی اور آندرے رسل کی طوفانی اننگز کی بدولت کے کے آر نے 7 وکٹوں پر 272 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

اس کے جواب میں کپتان ریشبھ پنت کی شاندار نصف سنچری بھی دہلی کی ٹیم کو بڑی شکست سے نہیں بچا سکی اور دہلی کی پوری ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

اس طرح کولکاتہ نے یہ میچ 106 رنز کے بڑے فرق سے جیت لیا۔

بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ کے 16ویں میچ میں کولکاتہ کے کپتان شریس ایئر نے دہلی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

سنیل نارائن نے انگکرش رگھوونشی کے ساتھ مل کر کے کے آر کے لئے طوفانی شروعات کی، جس کی وجہ سے اسکور 11 اوورز میں 150 رنز تک پہنچ گیا۔

آخر میں آندرے رسل اور رنکو سنگھ نے تابڑتوڑ شاٹس لگا کر اسکور کو 272 رنز تک پہنچانے اہم کردار ادا کیا۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے گیند بازی میں اہم کردار ادا کرنے والے سنیل نارائن نے اوپننگ میں ایسی بیٹنگ کی جس نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔

انہوں نے 39 گیندوں پر 7 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 85 رنز بنا کر ٹیم کو طوفانی آغاز فراہم کیا۔