غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت
اسرائیل کے حملے سے غزہ میں اب تک 4 ہزار 651 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں
حماس کے حملے میں 1405 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اس دوران امدادی سامان سے لدے 14 ٹرکوں کے دوسرے قافلے کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
فلسطینی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر میں الشفا اور القدس اسپتالوں کے قریب فضائی حملے کیے ہیں۔
ان حملوں میں جانی نقصان یا اہداف کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ خبر اسرائیلی فوج کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس سے وابستہ درجنوں مقامات پربمباری کر رہی ہے۔
اسرائیل نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی پوسٹوں اور جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیاہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ کو کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔
فلسطینی تباہ شدہ مکان کے ملبے کے نیچے سے ایک مردہ لڑکی کی لاش نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید اسٹوریز کے لئے یہاں پر کلک کریں
کلک کریں
یہ بھی پڑھیں