لال مرچ کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ہری مرچ کی خشک شکل کو سرخ مرچ کہا جاتا ہے جو آپ کے کھانے کا ذائقہ بڑھاتی ہے۔
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ سرخ مرچ نقصان دہ ہے لیکن ماہرین کے مطابق اس میں کئی اہم خصوصیات پائے جاتے ہیں۔
سرخ مرچ میں کیلشیم، میگنیشیم، آئرن، سوڈیم، وٹامن اے اور سی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
لال مرچ کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
سرخ مرچ کھانسی اور بخار کو دور کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
لال مرچ بلڈ پریشر کو نارمل رکھتی ہے اور دل کے لیے بھی کئی طرح سے فائدہ مند ہے۔
لال مرچ کو حد میں کھانے سے پیٹ کے مسائل، گیس اور درد سے نجات ملتی ہے۔
.