وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوسپریم کورٹ سے بڑاجھٹکا
کیجریوال نے عبوری ضمانت میں اضافے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے خارج کر دیا گیا ہے۔
کورٹ رجسٹری نے کیجریوال کی درخواست قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
چونکہ کیجریوال کو باقاعدہ ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ جانے کی آزادی دی گئی ہے۔
ایسے میں کیجریوال کی درخواست سماعت کے لائق نہیں ہے۔ اب سی ایم کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی اختیارکرنی ہوگی۔
کیجریوال کو 10 مئی کو جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ نے عبوری ضمانت دی تھی اور انہیں 2 جون کو تہاڑ جیل میں خودسپردگی کرنے کو کہا گیا تھا۔
مئی17 کو بنچ نے پی ایم ایل اے کیس میں ان کی گرفتاری کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے ای ڈی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔
منگل کو سپریم کورٹ کی ایک اور بنچ نے بھی کیجریوال کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ۔
اور انہیں جیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ سے رجوع کرنے کو کہاتھا۔
تاہم آج کور ٹ رجسٹری نے اروند کیجریوال کی عرضی کو خارج کردیاہے۔
.