کیوی ایک غیر ملکی پھل ہے. ذائقے میں میٹھا اور کھٹا ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ہمارے جسم کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔
یہ وٹامن سی، ای، فولیٹ اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔
جس کی وجہ سے یہ آپ کو کئی طرح کی بیماریوں سے بچانے کا کام کرتا ہے۔ آپ کسی بھی موسم میں کیوی کھا سکتے ہیں۔
کیوی کھانے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ جس سے بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایسے میں آپ کو اپنی غذا میں کیوی کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔
کئی سنگین بیماریوں کے خطرات سے بچنے کے لئے کیوی کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ یہ صحت کے لئے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے
اگر آپ باقاعدگی سے کیوی کا استعمال کرتے ہیں تو آپ ہر ماہ بیماریوں پر ہونے والے اخراجات کو کم کرسکتے ہیں۔
ڈینگی کے مریضوں کے لیے کیوی کھانا بہت فائدہ مند ہے۔
کیوی دل سے متعلق مسائل کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ کیوی میں میگنیشیم اور پوٹاشیم کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔
کیوی کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بھی کنٹرول میں رہتی ہے۔