آئی پی ایل سے پہلے کے کے آر کو لگا بڑا جھٹکا

انڈین پریمیئر لیگ 2024  جلد شروع ہونے والی ہے۔

ٹورنامنٹ سے پہلے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو بڑا جھٹکا لگا ، جب طوفانی اوپنر جیسن رائے نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا۔

کے کے آر نے اب رائے کے متبادل کا بھی اعلان کردیا ہے۔

انگلینڈ کے فل سالٹ کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ KKR نے انہیں ان کی بنیادی قیمت (1.5 کروڑ) میں شامل کیا۔

جیسن رائے ذاتی وجوہات کی وجہ سے اگلے آئی پی ایل 2024 سے باہر ہوگئے ہیں ۔

بتادیں کہ فل سالٹ2023 کے آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کا حصہ تھے۔ خراب کارکردگی کی وجہ سے انہیں دہلی نے ریلیز کر دیا تھا۔

فل سالٹ نے اب تک آئی پی ایل میں 9 میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 27 کی اوسط سے 218 رنز بنائے ہیں۔

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ اس سال آئی پی ایل میں کے کے آر کے لیے کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔