کمر درد سے نجات دلانے والی غذائیں

Oily Fish

سالمن، سارڈین اور دیگر تیل والی مچھلیوں میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جن میں اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں، جو کمر درد کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

Dark leafy greens

کیل، پالک، کولارڈ گرینز، شلجم کی سبزیاں، بروکولی، پھول گوبھی اور برسلز اسپراؤٹس کیلشیم، وٹامن کے اور میگنیشیم کے بہترین ذرائع ہیں، جو ہڈیوں کی معدنی کثافت میں اضافہ کرتے ہیں اور کمر درد کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

Extra virgin olive oil

زیتون کے تیل میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو سوزش کو کم کرسکتی ہیں ، جس کے نتیجے میں کمر اور جوڑوں کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔

Nuts

بادام، اخروٹ، پیکن، برازیل کے میوے اور دیگر میوے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس پر مشتمل ہوتے ہیں جو ہماری ہڈیوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

Spices

کھانے میں ادرک، دار چینی اور سرخ مرچ محدود مقدار میں انتہائی فائدہ مند ہیں۔ وہ سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

Protein rich foods

جسم میں پروٹین کی کمی بھی کچھ لوگوں میں کمر درد کی وجہ ہوتی ہے۔ انڈے، دودھ اور دال سمیت پروٹین سے بھرپور غذا کو شامل کرنے سے اس میں مدد مل سکتی ہے۔

Fruits 

پھلوں میں فلیونوئیڈز اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کمر درد سے نجات دلاتی ہیں۔

Green tea

کمر یا گھٹنے کے دائمی درد میں مبتلا افراد کے لئے سبز چائے بہت فائدہ مند ہیں۔

Whole grains 

سفید ، بھورے چاول ، باجرا ، کینوا اور اوٹس میں اہم معدنیات اور فائبر زیادہ ہوتے ہیں جو کمر درد کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔