دنیا کا اب تک کا سب سے مہنگا الیکشن

لوک سبھا انتخابات  2024 پچھلے ریکارڈ کو توڑنے اور دنیا کا سب سے مہنگا انتخابی ایونٹ بننے کی راہ پر ہے۔

این جی او سینٹر فار میڈیا اسٹڈیز (سی ایم ایس) نے دعویٰ کیا کہ اس لوک سبھا انتخابات میں تخمینہ اخراجات  1.35 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچنے کی امید ہے۔

یہ رقم 2019 کے انتخابات میں کیے گئے اخراجات سے دوگنی ہے۔

اس وقت عام انتخابات میں تقریباً 60,000 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔ سی ایم ایس 35 سالوں سے انتخابی اخراجات پر نظر رکھ رہا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے صدر این بھاسکر راؤ نے کہا کہ ان اخراجات میں سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں، امیدواروں، حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت انتخابات سے متعلق تمام بلاواسطہ یا بالواسطہ اخراجات شامل ہیں ۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں راؤ نے کہا کہ انہوں نے ابتدائی اخراجات کے تخمینے کو 1.2 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھا کر 1.35 لاکھ کروڑ روپے کردیا ہے۔

جس میں انتخابی بانڈز کا انکشاف اور انتخاب سے متعلق تمام اخراجات کا حساب شامل ہے۔

ابتدائی طور پر ہم نے 1.2 لاکھ کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا تھا۔

حالانکنہ الیکٹورل بانڈ کی حصہ داری کے انکشاف کے بعد ہم نے اس اعداد و شمار کو 1.35 لاکھ کروڑ روپے کر دیا ہے۔