مہاراشٹرا کے دھاراشیو ضلع میں کسان سویابین سے دودھ اور پنیر بنا رہے ہیں
مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ میں زراعت زیادہ تر خشکی پر مشتمل ہے۔ اس لیے یہاں پر زیادہ تر کسان سویا بین، جوار، باجرا، کپاس اور توری کی فصلیں اگاتے ہیں۔
مہاراشٹرا کے دھاراشیو ضلع میں کچھ سالوں سے سویا بین کی فصل بڑی مقدار میں اگائی جا رہی ہے۔
سویابین کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے دھاراشیو کے ایک کسان سمبھاجی سالگر نے سویا بین پراسیسنگ کی صنعت شروع کی ہے۔
وہ سویابین سے دودھ اور پنیر تیار کرکے کسانوں کو نئی راہیں دکھانے کا کام کر رہے ہیں۔
میتھی دانہ کے 5 حیران کن فوائد
کلک کریں
یہ بھی پڑھیں
اس کے لیے وہ 12 لاکھ تک خرچ کر چکے ہیں۔ ایک کلو سویابین سے چھ سے سات لیٹر دودھ تیار ہوتا ہے اور اس دودھ سے ڈیڑھ کلو پنیر نکالا جا سکتا ہے۔
سویابین سے تیار کردہ دودھ 30 روپے فی لیٹر اور پنیر 160 روپے فی کلو فروخت ہوتی ہے۔
انہیں ماہانہ 40 ہزار روپے کا منافع ہوتا ہے۔ سمبھاجی سالگر نے کہا کہ ضلع میں واحد تجربہ ہے۔
یہاں پر کلک کریں