محمد سمیع نہیں کھیلیں گے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ
تیز گیند باز محمد سمیع کے حوالے سے ہندوستانی ٹیم کے لیے بری خبر ہے۔
ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا یہ گیند باز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم کے ساتھ نہیں ہوگا۔
فروری میں محمد سمیع کے ٹخنے کی سرجری ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ صحت یاب ہو رہے ہیں ۔
تاہم ان کے جون جولائی تک فٹ ہونےکی امید نہیں ہے ۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے محمد سمیع سے متعلق ایک نیا اپ ڈیٹ دیا ہے۔
کرک انفو کے مطابق جے شاہ نے کہا کہ ’’سمیع کی سرجری ہو چکی ہے۔ وہ لندن میں سرجری کروانے کے بعد ہندوستان واپس آ گئے ہیں۔‘‘
بی سی سی آئی سکریٹری نے مزید کہا کہ سمیع کی واپسی ہندوستان کی اگلی ہوم سیریز میں ہو سکتی ہے جو بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی ہے۔
ہندوستان اس سال ستمبر میں بنگلہ دیش کے ساتھ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گا۔
محمد سمیع نے ہندوستان کے لیے اپنا آخری میچ گزشتہ سال 19 نومبر کو کھیلا تھا جو ورلڈ کپ کا فائنل تھا۔ اس کے بعد سے سمیع ٹیم انڈیا سے باہر ہیں۔
.