سری لنکا کی ٹیم پر قہر ڈھاکر محمد سمیع نے اپنے نام کیا بڑا ریکارڈ

سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دینے کے بعد ٹیم انڈیا آج باضابطہ طور پر ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں داخل ہو گئی۔

ہندوستان ہی نہیں تیز گیند باز محمد سمیع نے بھی آج ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔

آج پانچ وکٹوں کی مدد سے انہوں نے ورلڈ کپ میں اپنی 45 وکٹیں مکمل کر لیں۔

محمد سمیع نے یہ ریکارڈ صرف 14 اننگز میں حاصل کیا۔

محمد سمیع نے آج اپنے سینئر ظہیر خان کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

خاص بات یہ ہے کہ محمد سمیع نے ظہیر سے نو اننگز کم کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا۔ ظہیر نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں 23 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

موجودہ ورلڈ کپ کی بات کریں تو محمد سمیع کو پہلے 4 میچوں میں بھی موقع نہیں دیا گیا تھا۔

ان کی جگہ کپتان روہت شرما پلیئنگ الیون میں شاردل ٹھاکر کو آزماتے رہے۔ ایسا اس لئے کیا گیا کیونکہ وہ ایک آل راؤنڈر ہیں۔

تاہم ایک بار جب انہیں موقع ملا تو محمد سمیع اپنی خطرناک گیند بازی سے کپتان کے پسندیدہ بن گئے۔

انہوں نے اگلے تین میچوں میں 14 وکٹیں لے کر سبھی کو حیران کر دیا۔ انہوں نے تین میچوں میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید اسٹوریز کے لیے لنک پر کلک کریے