کنگنا رناوت کے ساتھ چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر آخر ہوا کیا تھا؟
ہماچل پردیش کے منڈی سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ ایک بڑا واقعہ جمعرات کو چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر پیش آیا۔
جس میں سی آئی ایس ایف کی خاتون اہلکار نے انہیں تھپڑ مار دیا۔
اس واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
کنگنا رناوت کافی غصے میں نظر آئیں اور انہیں ایک ویڈیو میں کچھ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کنگنا کے عملے کو بھی سی آئی ایس ایف اور ایئرپورٹ حکام کے ساتھ ناراضگی درج کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم یہ جاننا ضروری ہے کہ پورا معاملہ کیا تھا، تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں ۔
ایم پی اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت دہلی جانے سے پہلے ایئرپورٹ پر تلاشی کے لیے رکیں ۔
وہ تلاشی کے لیے ایس ایچ اے ایریا میں پہنچیں ۔ یہاں سی آئی ایس ایف کی لیڈی کانسٹیبل کلویندر کور نے ان کی تلاشی لی۔
تلاشی کے بعد خاتون کانسٹیبل نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مار دیا۔
تھپڑ مارنے کی ملزم خاتون کانسٹیبل کلویندر کور نے کہا کہ کنگنا رناوت نے تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے ایجی ٹیشن کے دوران پنجاب کی خواتین کے بارے میں غلط بیان دیاہے۔
پنجاب کی خواتین پیسے کے لیے کسانوں کے ایجی ٹیشن میں حصہ لیتی ہیں۔
کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایف ایس کانسٹیبل کلویندر کور کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ غصے میں چیختے ہوئے نظر آئیں۔
اس کے بعد کنگنا رناوت نے اپنا ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ سی آئی ایس ایف کی ایک خاتون کانسٹیبل نے سیکورٹی چیکنگ کے دوران مجھے تھپڑ مارا تھا ۔