ایم ایس دھونی 20 سال بعد اپنے آبائی شہر پہنچے

ہندوستان کے سابق کپتان  دھونی کے   سادہ طرز زندگی کو لیکر  لوگ انہیں کافی پسند کرتے ہیں۔

دھونی کا آبائی شہر اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع کا لوالی ہے۔

ان کے والد پان سنگھ دھونی تقریباً 45 سال قبل جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی ہجرت کر گئے تھے۔

لیکن کہا جاتا کہ انسان جہاں بھی رہتا ہے، اس کی نال اس کی آبائی گاؤں سے جڑی ہوتی ہے۔

دھونی کے رشتہ دار اب بھی لوالی میں رہتے ہیں۔ وہ 2003 میں ان سے ملنے یہاں آئےتھے۔

تقریباً 20 سال بعد دھونی اپنی اہلیہ ساکشی اور کچھ دوستوں کے ساتھ بدھ کو ملگاؤں پہنچے۔

گاؤں والے اسے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کوخوشی کی انتہا نہ تھی۔

انہوں نے روایتی انداز میں اایم ایس دھونی  کا استقبال کیا۔

دھونی  کے آنے سے  گاؤں میں تہوار  جیسا ماحول بن گیا۔

مزید اسٹوریز کے لئے یہاں پر کلک کریں