رام للا پران پرتشٹھا پروگرام کو نیتا امبانی نے بتایا تاریخی دن

ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح اور رام للا کی پران پرتشٹھا کا انعقاد ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح اور رام للا کی پران پرتشٹھا کا انعقاد ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع کا گواہ بننے کے لئے ملک کی کئی مشہور شخصیات ایودھیا پہنچی ہیں۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور نیتا امبانی بھی فیملی کے ساتھ ایودھیا رام مندر پہنچے۔

نیتا امبانی نے اسے ایک تاریخی دن قرار دیا۔

وہیں ریلائنس گروپ کے سربراہ مکیش امبانی نے کہا کہ آج بھگوان رام کی آمد ہورہی ہے، پورا ملک رام دیوالی منا رہا ہے۔

ریلائنس جیو انفوکام لیمیٹڈ کے سربراہ آکاش امبانی نے اس موقع پر کہا کہ

یہ دن تاریخ کے اوراق میں لکھا جائے گا

یہ دن تاریخ کے اوراق میں لکھا جائے گا

انہوں نے مزید کہا یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم ایسے تاریخی لمحے کا حصہ بن رہے ہیں۔