سرسوں کا ساگ کئی بیماریوں سے بچاتا ہے 

سردیوں میں کئی قسم کے ساگ دستیاب ہوتے ہیں جو کہ صحت کے لیے بہت فائدہ مندہوتے ہیں۔

سرسوں کا ساگ تقریباً ہر گھر میں سردیوں میں بنایا جاتا ہے۔ یہ مزیدار اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔

جانئے سرسوں کا ساگ کھانے کے فوائد 

سرسوں کے ساگ میں  کیلوریز  بہت کم پائی جاتی ہے جو وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

سرسوں کے ساگ میں کیلشیم اور پوٹاشیم کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔

سرسوں کے ساگ میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو کینسر کے خلیوں کو بڑھنے سے روکتی ہیں۔

سرسوں کے ساگ میں فولیٹ اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ دل کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

سرسوں کے ساگ میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو کہ پھیپھڑوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

اگر آپ کو کوئی بیماری یا الرجی کا مسئلہ ہے تو ڈاکٹر سے پوچھ کر ہی اس کا استعمال کریں۔