جانئے کس ریاست میں کونسی پارٹی بنائے گی سرکار
راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، میزورم اور تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 کے ایگزٹ پول کے نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں ۔
چمکدار جلد کے لئے 5 انناس فیس ماسک
راجستھان کے پول آف پول میں، بی جے پی کو 111 سیٹیں ملنے کی امید ہے، کانگریس کو 74 سیٹیں اور دیگر کو 14 سیٹیں ملیں گی۔
مدھیہ پردیش کے پول آف پول میں بی جے پی کو 112، کانگریس کو 113 اور دیگر کو 4 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
چھتیس گڑھ کے پول آف پول میں کانگریس کو 47، بی جے پی کو 40 اور دیگر کو 3 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
میزورم میں زیڈ پی ایم اور ایم این ایف کے درمیان کانٹے کی لڑائی جاری ہے۔
پول آف پولس کے مطابق تلنگانہ میں بی آر ایس کو 48، کانگریس کو 60، بی جے پی کو 5 اور اے آئی ایم آئی ایم کو 6 سیٹیں ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
دسمبر3 کو پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی کہ کس ریاست میں کس کی حکومت بنے گی اور کس کا جادو کہاں چلے گا۔
.