محمد رضوان نے پکڑا حیرت انگیز کیچ

پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایسا حیرت انگیز کیچ پکڑا۔

جس کے ہر طرف بحث ہو رہی ہے ۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز رضوان نے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر انتہائی شاندار کیچ پکڑا۔

آسٹریلیائی وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کو یقین نہیں آرہا تھا کہ رضوان نے کیچ پکڑ لیا ہے۔

حالانکہ بعد میں انہیں بھاری دل کے ساتھ کریز چھوڑنا پڑا۔ رضوان کے اس کیچ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔

آفریدی کے اوور کی دوسری گیند پر ایلیکس کیری نے ڈرائیو کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ گیند کو ٹھیک سے ٹائم نہیں کرسکے۔

گیند بلے کے اندرونی کنارے سے لگ کر وکٹ کے پیچھے چلی گئی جہاں رضوان  مستعد کھڑے تھے۔

رضوان نے اپنی دائیں جانب ڈائیو کیا اور انتہائی نیچا کیچ کو آسانی سے پکڑ لیا۔ کیری 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔