کیا عمران خان کو پھانسی دی جائے گی؟

پاکستان کا فوجی قانون اس سے متعلق  کیا کہتا ہے ؟، جانئے تفصیلات

پاکستان میں عام انتخابات 8 فروری سے شروع ہو رہے ہیں۔

لیکن سابق وزیراعظم عمران خان الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں۔

خان راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔

عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کا انتخابی نشان 'بلا' بھی چھین لیا گیا ہے

پاکستان کے سیاسی حلقوں میں خان کے موت کی سزا تک کے چرچے ہورہے ہیں۔

عمران خان کے خلاف کم از کم 150 مقدمات چل رہے ہیں۔

مئی 2023 کے تشدد میں عمران خان سمیت 100 افراد کو ملزم قرار دیا گیا تھا

ان کے خلاف دہشت گردی سے لے کر مختلف دفعات کے تحت مقدمات چل رہے ہیں۔

عمران خان کو پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور جنگ چھیڑنے جیسی دفعات کے تحت بھی مقدمات ہیں۔

آرمی ایکٹ کی دفعہ 59 کہتی ہے کہ کوئی بھی شخص۔۔۔۔

اگر پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھاتا ہے تو اسے سزائے موت دی جا سکتی ہے۔