پنیر کے استعمال سے بے شمار طبی فوائد حاصل کیئے جا سکتے ہیں
پنیر کو بہترین غذا قرار دیا جاتا ہے جس کے استعمال سے بے شمار طبی فوائد حاصل کیئے جا سکتے ہیں۔
پنیر ہر عمر کے فرد کی من پسند غذا ہے جبکہ اسے بچوں کے استعمال کے لیے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق پنیر کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند اور اچھے کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے۔
انسان کی روز مرہ خوراک میں پروٹین کی مناسب مقدار کا شامل ہونا ضروری ہے۔
بچوں کا قد بڑھانے کے لیے پنیر کا استعمال کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
پنیر پٹھوں کے درد، جوڑوں کی سوجن اور تکلیف میں مفید قرار دیا جاتا ہے۔
پنیر کا استعمال جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے اور بڑھاپے کے عمل کو سست کرتا ہے۔
پنیر کو پروٹین کا خزانہ سمجھا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
.