پیرا کرکٹر عامر حسین لون کریں گے خود کفیل ہندوستان کی نئی تعریف پر گفتگو

عامر حسین لون، 19-20 مارچ کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے CNN-News18 کے مشہور لیڈر شپ کانکلیو کے چوتھے ایڈیشنرائزنگ بھارت سمٹ 2024 میں موجود شخصیات میں سے ایک ہے۔

جو کہ جموں و کشمیر کے بیجبہاڑہ کے واگھما گاوں سے آنے والے ایک معذور کرکٹر ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی کی ایک نئی کہانی لکھی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی سمٹ میں کلیدی خطبہ دیں گے، جو سمٹ ہندوستان میں ہوئی تبدیلیوں کے شاندار سفر کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے بے پناہ امکانات کو بھی تسلیم کرتا ہے۔

لون بیجبہاڑہ کے واگھما گاؤں سے آتے ہیں ۔ 8 سال کی عمر میں وہ اپنے والد کی چکی میں حادثہ کا شکار ہوگئے تھے، جس میں انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ گنوا دئے تھے ۔

اس دھچکے کے باوجود لون 2013 سے پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلتے آ رہے ہیں، جب ان کے ایک ٹیچر نے ان کی کرکٹ کی صلاحیتوں کو پہچانا اور انہیں پیرا کرکٹ سے متعارف کرایا۔

لون نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ وہ اپنی آزادی اور خود انحصاری پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے چیلنجوں سے ہار نہیں ماننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اور اب پیرا کرکٹر عامر حسین لون کریں گے خود کفیل ہندوستان کی نئی تعریف پر گفتگو۔