مونگ پھلی کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہے

سردیوں کے موسم میں مونگ پھلی کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

تمام غذائیت سے بھرپور اس کو غریبوں کا بادام بھی کہا جاتا ہے۔

ہیلتھ لائن کے مطابق مونگ پھلی دودھ کی کمی کو پورا کرتی ہے۔

مونگ پھلی دل کی بیماریوں کے خطرے سے بچانے میں بھی فائدہ مند ہے۔

کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

ٹریپٹوفن نامی ایک خاصیت ڈپریشن کے مسئلے کو ختم کرنے میں مددگار ہے۔

اس میں اولیک ایسڈ ہوتا ہے، جو خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔

روزانہ مونگ پھلی کا استعمال ہارمونز کو متوازن رکھتا ہے۔