مٹر ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
مٹر میں موجود فائبر بہترہاضمہ، بلڈ شوگر کو منظم رکھتا ہے اور آنتوں کو صحت مند رکھتاہے۔
مٹر صحت مند نظام انہضام کو فروغ دیتا ہے اور قبض کو روکتا ہے۔
مٹر میں دل کے لیے مفید مرکبات ہوتے ہیں، جو دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
سبز مٹر وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں، جو مجموعی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔
مٹر میں کیلوریز کم اور پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لیے متوازن اور اطمینان بخش خوراک ہیں۔
وٹامن کے سے بھرپور، مٹر ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور فریکچر کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
مٹر میں موجود فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
سبز مٹر میں آئرن ، زنک ، مینگنیج اور کاپر ہوتا ہے جو جسم کو بیماریوں سے بچاتا ہے۔
.