چینی یا نمک... دہی میں کیا ملانا زیادہ فائدہ مند؟
خواہ موسم کوئی بھی ہو، لوگ عام طور پر کھانے کے ساتھ دہی کھانا پسند کرتے ہیں۔
گرمی کے موسم میں اس کی مانگ اور بھی زیادہ ہوتی ہے کیونکہ یہ ہمارے پیٹ کو بھی ٹھنڈا رکھتا ہے۔
کچھ لوگ دہی میں چینی یا نمک ملا کر کھاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ دہی میں کچھ ڈالے بغیر ہی کھاتے ہیں۔
آیورویدک ڈاکٹر ڈاکٹر سوکرتی نے بتایا کہ دہی کا استعمال کیسے کیا جائے اور فٹ رہنے کے لیے دہی میں کیا ملایا جائے۔
آیوروید کے مطابق سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ دہی میں چینی یا نمک نہ ڈالیں، اسے سادہ کھانے کی کوشش کریں۔
اگر آپ بغیر کچھ ڈالے نہیں کھا سکتے تو ناشتے میں چینی ڈال کر کھا سکتے ہیں۔
وہیں دوپہر یا رات میں نمک ملا کر کھائیں، لیکن آپ کو رات کو دہی کھانے سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔
س کے علاوہ ہر روز دہی کا استعمال نہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
اس کے علاوہ دہی میں مونگ کی دال، شہد، گھی، چینی اور آملہ ملا کر کھانے سے صحت اچھی رہتی ہے۔
.