جھینگے کھانے کے فوائد
جھینگے کئی وٹامنز کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتے ہے اور دل کی بیماری کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
جھینگوں میں موجود زنک اور آئوڈین، تھائیرائڈ گلٹی کو سپورٹ کرتے ہیں، پٹھوں کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں اور انفیکشن کو روکتے ہیں۔
جھینگوں میں سیلینیم شامل ہوتا ہے، جو مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے اور کینسر کے خطرے کو مؤثر طریقے سے کم کرتا ہے۔
جھینگے شیلفش کی ایک قسم ہے جس میں چربی اور کیلوریز کم ہوتی ہے، وزن کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
جھینگے میں فاسفورس، کاپر اور میگنیشیم ہوتا ہے، اس لئےانہیں کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہے۔
الزائمر کی بیماری بنیادی طور پر سوزش کی وجہ سے ہوتی ہے، جس کو کم کرنے میں جھینگے مدد کر سکتے ہیں۔
جھینگوں میں موجود اومیگا تھری فیٹس کی وجہ سے انہیں کھانے سے دل صحت مند رہتاہے۔
آئرن ایک معدنیات ہے جو جسم کے لیے آکسیجن کی مناسب تقسیم کے لیے ضروری ہے، اور جھینگے میں یہ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
جھینگے میں موجود کولیسٹرول صحت مند غذا کے لیے بہت ضروری ہے۔
یہاں پر کلک کریں