پانی گرم کرنے والے ہیٹنگ راڈ استعمال کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر
پانی کو گرم کرنے والی ہیٹنگ راڈ کا استعمال کافی احتیاط سے کریں۔
گیزر مہنگے ہونے کی وجہ سے لوگ پانی گرم کرنے کے لیے ہیٹنگ راڈ کا استعمال کرتے ہیں۔
ہیٹنگ راڈ سے پانی گرم کرنے کے لیے کبھی بھی کسی دھات کا استعمال نہ کریں۔
صرف پلاسٹک کی بالٹی میں ہی پانی گرم کرنے کی کوشش کریں۔
دھاتی اشیاء مہلک حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔
اگر آپ پانی گرم کرنا چاہتے ہیں تو پہلے ہی ہیٹنگ راڈ کو آن نہ کریں۔
جب پانی گرم ہو رہا ہو اور راڈ کا سوئچ آن ہے، تو پانی میں ہاتھ نہ ڈالیں۔
راڈ کو بند کرنے کے بعد پانی کو فوری ہاتھ نہ لگائے
راڈ کو پانی سے باہر نکالنے کے لیے ہیٹنگ راڈ کو ہاتھ نہ لگائے
ہمیشہ برانڈڈ ہیٹنگ راڈ خریدیں، تاکہ آپ کو زیادہ تحفظ ملے۔
یہاں پر کلک کریں