نتائج کے بعد وزیرا عظم مودی کا خطاب
لوک سبھا انتخابات 2024 میں این ڈی اے کی مسلسل تیسری بار جیت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی منگل کی رات پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچے۔
اس دوران وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلسل تیسری بار ان کی حکومت بننا طے ہے ۔
وزیراعظم مودی نے بی جے پی اور این ڈی اے کو ووٹ دینے کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم مودی کی تقریر کے دوران لوگوں نے مودی… مودی کے نعرے بھی لگائے۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب کا آغاز جئے جگنناتھ سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کی محبت اور آشیرواد کیلئے سبھی اہل وطن کا مقروض ہوں۔
آج کا دن بہت ہی مبارک دن ہے۔
اس مبارک دن پر این ڈی اے کا مسلسل تیسری بار حکومت بنانا یقینی ہے۔ ہم سب عوام کے بہت مشکور ہیں۔
ملک والوں نے این ڈی اے اور بی جے پی پر پورا اعتماد ظاہر کیا ہے۔
آج کی جیت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی جیت ہے۔ یہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے منتر کی جیت ہے۔
.