گرمی میں ٹھنڈک کا احساس دلائیں گے یہ پانچ مصالحے

گرمی کے موسم میں پیٹ میں درد اور ہیٹ اسٹروک جیسے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔

اس لیے کم از کم مصالحے کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

لیکن کچھ مصالحے ایسے بھی ہیں جو گرمیوں میں جسم کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

فوڈ ایکسپرٹ ڈاکٹر شبھانگی نگم نے ایسے 5 مصالحوں کے بارے میں بتایا ہے، جو گرمی میں بھی جسم کو ٹھنڈک کا احساس دلاتے ہیں۔

کھانے کے بعد ماؤتھ فریشنر کے طور پر استعمال ہونے والی سونف گرمیوں میں صحت کے لیے کافی اچھی ہوتی ہے۔

زیرہ جو کہ تقریباً ہر کھانے میں استعمال ہوتا ہے، نہ صرف ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ معدے کو ٹھنڈا بھی کرتا ہے۔

ادرک جسے چائے سمیت مختلف قسم کے مشروبات اور کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے گرمیوں میں کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔

ہندوستانی کچن میں استعمال ہونے والا دھنیا نہ صرف ہاضمے کو بہتر بناتا ہے بلکہ معدے کو بھی ٹھنڈا رکھتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر کئی خصوصیات سے بھرپور پودینہ صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔ معدے کو ٹھنڈک فراہم کرنے کے ساتھ ہیٹ اسٹروک سے بھی بچاتا ہے۔