افطار میں ضرور پیئیں یہ خاص جوس، جسم میں نہیں ہونے دے گا پانی کی کمی

رمضان میں پورے دن پیاسے رہنے سے کہیں نہ کہیں جسم میں پانی کی کمی پیدا ہو جاتی ہے۔

خاص طور رمضان جب گرمیوں میں ہوں۔ گرمیوں میں افطار میں یہ جوس بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔

گرمیوں میں افطار میں تربوز کا شربت بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔یہ تیز گرمی میں ٹھنڈک دینے کا کام کرتا ہے۔ اسے آپ آسانی سے گھر میں خود بنا سکتے ہیں۔

 گرمیوں میں ہمارے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ موسم کی شدت کے ساتھ معمولاتِ زندگی انجام دینے کے دوران پسینے نکلتا ہے۔

تربوز میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ غذائی اجزا، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔

ان تمام فوائد کے علاوہ تربوز جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بیحد مفید ہے۔

ماہر غذا کا کہنا ہے کہ تربوز میں کولین نامی جزو ہوتا ہے جو جلد کو متاثر کرنے والی سوجن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ تربوز کے جوس میں شامل وٹامن اے جلد کو نم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تربوز میں وٹامن بی ون، بی سکس اور وٹامن اے کے علاوہ فائبر، بیٹا کیروٹین اور وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جس کی بدولت آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ختم ہوتے ہیں، ساتھ ہی جلد پر تربوز لگانے سے جلد کے داغ ، دھبوں اور مہاسوں سے بھی نجات ملتی ہے۔