تراویح کی نماز میں ہر چار رکعات کے بعد پڑھی جاتی ہے یہ خاص دعا

ماہ رمضان میں فرزندان توحید عبادتوں کا خاص اہتمام کرتے ہیں اور اس ماہ میں عبادتوں کی خاص فضلیت بھی ہے۔

عشا کی نماز کے بعد ایک خاص نماز ادا کی جاتی ہے، جس کو تراویح کی نماز کہتے ہیں ۔

تراویح کی نماز کی رکعات کو لے کر امت مسلمہ میں اختلافات ہیں ۔

کچھ لوگ 20 رکعات تراویح ادا کرتے ہیں تو کچھ 8 رکعات نماز تراویح پڑھتے ہیں ۔

نماز تراویح کا وقت عشاء کی نماز کے بعد وتر سے پہلے ہوتا ہے ۔ تروایح کی نماز میں ہر چار رکعات کے بعد تھوڑا سا توقف کیا جاتا ہے، جس میں ایک خاص دعا پڑھی جاتی ہے ۔

جانئے تراویح کی دعا کیا ہے ۔

سُبْحَانَ ذِی الْمُلْکِ وَالْمَلَکُوْتِ ، سُبْحَانَ ذِی الْعِزَّةِ وَالْعَظَمَةِ وَالْهَيْبَةِ وَالْقُدْرَةِ وَالْکِبْرِيَآئِ وَالْجَبَرُوْتِ ، سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْحَيِ الَّذِی لَا يَنَامُ وَلَا يَمُوْتُ ، سُبُّوحٌ قُدُّوْسٌ،  رَبُّنَا وَرَبُّ الْمَلَائِکَةِ وَالرُّوْحِ ، اَللّٰهُمَّ اَجِرْنَا مِنَ النَّارِ ، يَا مُجِيْرُ يَا مُجِيْرُ يَا مُجِيْر۔

نماز تراویح کا پڑھنا مرد و عورت سب کے لئے سنت مؤکدہ ہے۔