سحری میں ان غذاوں کا کریں استعمال، ڈی ہائیڈریشن سمیت کئی پریشانیاں رہیں گی دور

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ دیگر پہلوؤں کے ساتھ ساتھ صحت کے لئے بھی کافی اہم ہوتا ہے۔

اس مہینے میں لوگوں کی غذا اور نیند سے متعلق عادات تبدیل ہو جاتی ہیں ۔ اس لئے اس ماہ میں کھانے پینے کا خاص انتخاب کرنا چاہئے تاکہ روزہ کے دوران پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس بار موسم بہت زیادہ گرم رہنے کا امکان تو نہیں مگر پھر بھی جسم میں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن کا امکان روزے میں ہوتا ہے۔

اس لیے سحری کے دوران غذاؤں کا انتخاب بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ وہ دن بھر کے لیے ایندھن کا کام کرتی ہیں۔

آئیے آپ کو سحری میں استعمال کرنے کیلئے کچھ ایسی غذاوں کے بارے میں بتاتے ہیں، جو صحت کے لیے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ پیٹ پر بوجھ ثابت نہیں ہیں۔

ایکسپرٹس کے مطابق افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجوریں کھانا کافی فائدہ مند ہے ۔ سحری میں ایک یا 2 کھجوریں کھاسکتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق سحری میں دہی کو شامل کرنے سے غذا متوازن ہوتی ہے اور معدے کی تیزابیت کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

سحری میں سیب اور کیلے کو شامل کرنے سے جسم کو فائبر، وٹامن سی اور متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس ملتے ہیں جبکہ ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔