برصغیرمیں کب شروع ہوگاماہِ صیام، کب ہوگا پہلا روزہ؟
رمضان کا مقدس مہینہ اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے۔ رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر کے مسلمان روزے رکھتے ہیں۔
رمضان المبارک کے شروع ہونے کا انحصار چاند نظر آنے پر ہے۔
توقع ہے کہ رمضان المبارک 11 مارچ یا 12 مارچ کو شروع ہوگا اور 11 اپریل یا 12 اپریل کو عید الفطر منائی جائیگی۔
ماہ رمضان کے آغاز اور اختتام کا فیصلہ کرنے کے لیے چاند کی رویت ضروری ہے۔
مقدس مہینہ اسلامی قمری کیلنڈر سال کے نویں مہینے کے دوران شروع ہوتا ہے۔
رمضان المبارک کی ابتدا 7 ویں صدی میں ہوئی جب پیغمبراسلام حضر ت محمد ﷺپر قرآن پاک کی پہلی آیت نازل ہوئی۔
قرآن کا نزول اس مہینے کی 27ویں رات یعنی لیلۃ القدر کو شروع ہوا جسے تمام راتوں میں سب سے زیادہ مقدس سمجھا جاتا ہے۔
رمضان کے مہینے میں مسلم طبقہ کے لوگ روزہ رکھ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں اور کئی شرائط اور اصولوں کی سختی سے پابندی کرتے ہیں۔
.