روینہ ٹنڈن کی کاربن کاپی ہیں بیٹی راشا تھڈانی، انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے گلیمرس

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی 19 سال کی ہو چکی ہیں۔

ان کی پیدائش 16 مارچ 2005 کو ہوئی تھی۔ جیسے جیسے وہ بڑی ہو رہی ہیں، وہ بالکل اپنی ماں جیسی نظر آرہی ہیں۔

راشا کی تصویریں دیکھیں گے تو آپ کو 90 کی دہائی کی روینہ یاد آجائے گی۔

اپنی خوبصورتی میں وہ روینہ کو بھی ٹکر دیتی دکھ رہی ہیں۔ وہ سوشل نیٹ ورکنگ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

راشا آئے روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر 1.1 ملین لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔

وہ سوشل میڈیا اسٹار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی تصویریں شیئر کرتے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہو جاتی ہیں۔

ان دنوں ان کی کچھ گلیمرس تصویریں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، جن میں ان کا دلکش انداز نظر آرہا ہے۔

ان تصاویر میں لوگ ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔

بتا دیں کہ روینہ نے 22 فروری 2004 کو ادے پور کے جگ مندر پیلس میں فلم ڈسٹری بیوٹر انیل تھڈانی سے شادی کی تھی۔

شادی کے ایک سال بعد ہی راشا کی پیدائش ہوئی تھی۔ راشا کے بعد روینہ کو ایک بیٹا بھی ہوا، جس کا نام رنبیر وردھن ہے۔