رس بھری پھل کھانے کے حیرت انگیز فوائد
رس بھری دیکھنے میں کافی چھوٹے لگتے ہیں لیکن انہیں خصوصیات کا ذخیرہ سمجھا جاتا ہے
رس بھری پھل اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم کے خلیوں کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔
رس بھری کھانے سے نظام ہاضمہ مضبوط ہوتا ہے جس سے قبض، گیس اور تیزابیت کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
رس بھری وٹامن سی کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جو مدافعتی نظام اور جلد کی صحت مند رکھتی ہے۔
رس بھری کو باقاعدگی سے کھانے سے ہائی بلڈ پریشر نہیں ہوتا اور دل کی بیماری کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
رس بھری بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔
رس بھری میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ عناصر اعصابی نظام کو بہتر بنا کر دماغ کے افعال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
کم کیلوریز اور زیادہ فائبر والی رس بھری ایک تسلی بخش ناشتہ ہے جو وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
رس بھری کے اینٹی آکسیڈنٹ عناصر کینسر پیدا کرنے والے خلیوں کو ختم کرنے کا کام کرتے ہیں۔
.