صبح نہار منہ کچا ناریل کھائیں کئی بیماریاں دور ہوں گی
ناریل ایک سپر فوڈ ہے جو ہر چیز میں استعمال ہوتا ہے۔ ناریل کو غذائی اجزاء کا ذخیرہ کہا جاتا ہے۔
کچے ناریل میں کاپر، سیلینیم، آئرن، فاسفورس،
پوٹاشیم، میگنیشیم اور زنک جیسے معدنیات ہوتے ہیں۔
ناریل ایک ایسا پھل ہے جسے زیادہ تر لوگ پسند
کرتے ہیں۔ کچا ناریل صبح خالی پیٹ کھانے سے جسم کو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
جو لوگ صبح سویرے اٹھ کر خالی پیٹ کچا ناریل کھاتے ہیں انہیں پیٹ سے متعلق مسائل نہیں ہوتے۔
کچا ناریل کھانا جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
چونکہ کچا ناریل اینٹی فنگل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے یہ جلد کو نکھارتا ہے۔
ناریل میں موجود ٹرائگلیسرائیڈز جسم میں چربی
کو تیزی سے جلانے اور بھوک کو دبانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ جس سے وزن کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
ناریل میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل اور این
ٹی وائرل خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو انفیکشن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
کچے ناریل میں امینو ایسڈز اور اچھی چکنائی پا
ئی جاتی ہے جو ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔
کچا ناریل کھانے سے جسم میں آئرن کی کمی دور ہ
وتی ہے۔ ناریل میں پایا جانے والا آئرن ہیموگلوبن بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
کچا ناریل نہ صرف جسم بلکہ دماغ کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں آئرن اور وٹامن بی 6 ہوتا ہے جو دماغ کو مضبوط اور تیز کرتا ہے۔
.