پے ٹی ایم یوزرس کے لئے بڑی خبر، آر بی آئی نے چلایا ڈنڈا، صارفین پر ہوگا سیدھا اثر

آر بی آئی نے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک پر فوری اثر سے نئے صارفین کو جوڑنے پر پابندی لگا دی ہے۔

آر بی آئی نے یہ حکم 31 جنوری 2024 کو جاری کیا ہے۔

اس کے علاوہ آر بی آئی نے کمپنی کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ 29 فروری کے بعد موجودہ صارفین کے بھی اکاؤنٹس میں رقم ایڈ کرنے پر روک لگا دی جائے ۔

آر بی آئی نے کہا ہے کہ سسٹم آڈٹ رپورٹ اور اس کے بعد کمپائلیشن ویلیڈیشن کی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپنی نے تعمیل کے معیارات کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔

اس کے علاوہ پے ٹی ایم بینکس سے متعلق اور بھی بہت سی خامیاں سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے مستقبل میں ان کے خلاف مزید ضروری کارروائیاں کی جائیں گی۔

حالانکہ آر بی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کے موجودہ صارفین اپنی موجودہ رقم کو پوری طرح سے استعمال کرسکتے ہیں۔

خواہ رقم سیونگ اکاؤنٹ، کرنٹ اکاؤنٹ، پری پیڈ انسٹرومنٹ، فاسٹیگ، نیشنل یا کامن موبلٹی کارڈ میں ہو، اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آپ کے اکاؤنٹ میں ابھی جتنا پیسہ ہے، اس کو آپ آگے اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی تاریخ تک استعمال کرسکتے ہیں ۔

آر بی آئی نے کہا ہے کہ 29 فروری کے بعد پے ٹی ایم کے صارفین اکاؤنٹس، پری پیڈ انسٹرومنٹ، والیٹ، فاسٹیگ اور نیشنل موبلٹی کارڈز میں پیسہ نہیں ڈال پائیں گے ۔