شرح سودمیں کوئی تبدیلی نہیں
ریزرو بینک آف انڈیا نے پالیسی ریٹ یعنی ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریپو ریٹ میں کمی نہیں کی گئی، اس لیے پالیسی شرح سود 6.50 فیصد پر برقرار رہے گی۔
ریزرو بینک آف انڈیا کی قیادت میں مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) نے ریپو کو 6.5فیصد پر برقرار رکھا۔
یہ لگاتار چھٹا موقع ہے کہ مرکزی بینک نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
آربی آئی گورنر نے کہا کہ حکومت اور آربی آئی کی کوششوں سے مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔
مالی سال 2024 کے لیے حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 7 فیصد ہوگی۔
ریزرو بینک نے تقریباً ایک سال سے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر مستحکم رکھا ہے۔
اسے آخری بار فروری 2023 میں 6.25 فیصد سے بڑھا کر6.50 فیصد کیا گیا تھا۔
.