ایئرپورٹ پر کچھ اس انداز میں نظر آئیں اداکارہ اروشی روتیلا
بالی ووڈ کی اسٹائلش اور گلیمرس اداکارہ کی بات ہو تو اروشی روتیلا کا نام سامنے آتا ہے ۔
وہ جتنی خوبصورت ہیں، ان کا اسٹائل بھی اتنا ہی دمدار ہے ۔
حال ہی میں ادکارہ ایئرپورٹ پر نظر آئیں، جہاں ان کا اسٹائل ہر کسی کا دل لے گیا ۔
اداکارہ اروشی روتیلا نے وہائٹ باڈی کان ڈریس پہن رکھی تھی ۔ اس انداز کو دیکھتے ہی فینس ان پر فدا ہوگئے ہیں ۔
اروشی روتیلا نے اس ڈریس کے ساتھ ہائی ہیلس پہن رکھی تھی ۔ ساتھ ہی کالا چشمہ لگا رکھا تھا، جو ان کے لک کو کافی پرکشش بنا رہا تھا ۔
اداکارہ اروشی روتیلا ایئرپورٹ پر فلائنگ کس بھی کرتی نظر آئیں ۔ اداکارہ کا لک انٹرنیٹ پر دھمال مچا رہا ہے ۔
وہیں اگر ادکارہ اروشی روتیلا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی جے این یو نام کی فلم میں نظر آنے والی ہیں ۔
اداکارہ اروشی روتیلا کا یہ اوتار ان کے فینس کو کافی پسند آرہا ہے ۔ فینس کمنٹس کرکے تعریف کررہے ہیں ۔
بتادیں کہ اداکارہ اروشی روتیلا کا لک اکثر انٹرنیٹ پر چھایا رہتا ہے ۔
.